تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:22

بجٹ خسارہ5.5فیصد جی ڈی پی 6فیصد تک لائیں گے، وزیر خزانہ

اے آر وائی - واشنگٹن : وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بجٹ خسارے کو پانچ سے ساڑھے پانچ فیصد کے درمیان رکھا جائے گا جبکہ جی ڈی پی کو چھ فیصد کی سطح تک لایا جائے گا۔



واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ اخراجات میں کمی اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ برآمدات اور ترسیلات زر میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ حکومت مالیاتی نظم و ضبط کے ذریعے مالیاتی خسارے میں کمی لانے کی کوششیں کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.