تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:22

آئی ایم ایف نے دوبارہ مذاکرات کی درخواست قبول کرلی

اے آر وائی - واشنگٹن : آئی ایم ایف نے پاکستان کی آئندہ ماہ مذاکرات دوبارہ کرنے کی درخواست قبول کر لی ہے۔جس میں آئندہ بجٹ کا خاکہ آئی ایم ایف کے سامنے رکھا جائے گا۔



ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں مذاکرات کے دونوں دور ناکام ہونے پر آئی ایم ایف نے پاکستان کو خرچے کم کرنے، بجٹ خسارہ کم کرنے اور ٹیکسوں کے نظام کا نیا ماڈل بنانے کا کہا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان پر پہلے سے طے کی گئی شرائط پر اپنی کارکردگی بہتر کرنے اور بڑے اہداف پورے کرنے پر زور دیا، جس میں بجٹ خسارے میں کمی اور اپنے اخراجات کو اپنی چادر کے مطابق پھیلانے کے علاوہ آمدن بہتر کرنے کے لئے ٹیکسوں کی شرح کو بہتر کرنا سب سے اہم ہو گا۔



ٹیکسوں کی آمدن کے حوالے سے آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کا موجودہ ٹیکس نظام غیر تسلی بخش ہے اور اس حوالے سے حکومت کی طرف سے لئے گئے حالیہ ٹیکس اقدامات میں کافی بہتری کی ضرورت ہے۔ اور اس حوالے سے توانائی کی سبسڈی کم کرنے اور دوسری اصلاحات پر بھی بات چیت ہوئی۔حکومت مئی کے ماہ میں ہونے والے مذاکرات میں آئندہ بجٹ کی اصلاحات پر تفصیلی بات چیت کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.