تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:24

بھارت کی پاکستان کو بجلی کی فراہمی کی پیشکش

اے آر وائی - اسلام آباد: بھارت نے پاکستان کو توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے بجلی کی فراہمی کی پیشکش کی ہے اس سلسلے میں پاک بھارت تجارتی مذاکرات میں بات چیت ہوگی ۔ سیکرٹری تجارت ظفر محمود نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ستائیس اور اٹھائیس اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت میں بھارت کی اس پیشکش پر غور ہوگا کہ وہ کتنی بجلی کن نرخوں پر کتنے عرصے میں فراہم کرسکتا ہے ۔



سیکرٹری تجارت نے ایک سوال پر بتایا کہ مذاکرات کا ایجنڈا وسیع ہے اور اس میں کسی بھی پہلو پر بات ہوسکتی ہے تاہم پاکستان بھارت کو فی الحال پسندیدہ ترین تجارتی ملک کو درجہ نہیں دے سکتا ، پاکستان کو اس سلسلے میں مختلف پہلوؤں پر تحفظات ہیں۔



سیکرٹری تجارت نے کہا کہ بھارت پاکستانی برآمدکنندگان کو وعدے کے تحت تمام سہولیات دینے کو تیار نہیں جس سے برآمدات بڑھ سکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں اس سلسلے میں چار راؤنڈز ہوئے جو 2008ء میں رک گئے کوشش ہوگی کہ بات چیت وہیں سے شروع ہو جہاں رکی تھی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.