1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:27
عالمی منڈی:خام تیل کی قیمت112ڈالر فی بیرل سے تجاوزکرگئی
اے آر وائی - سنگا پور : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک سو بارہ ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ سنگاپور کی نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی خام تیل کے سودے انہتر سینٹس اضافے سے ایک سو بارہ ڈالر چودہ سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔برینٹ نارتھ سی خام تیل کے سودے آٹھ سینٹس اضافے سے ایک سو چوبیس ڈالر پینسٹھ سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔