1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:28
یورو کے مقابلے میں ڈالرکی قدر15 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی
اے آر وائی - کراچی : یورو کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پندرہ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ امریکی کرنسی کی قدر ایک اعشاریہ چار پانچ دو تین ڈالر فی یوروسے گر کر ایک اعشاریہ چار پانچ آٹھ دو ڈالر فی یورو پر آ گئی۔ جو دسمبر دو ہزار نو کے بعد کم ترین سطح ہے۔ مجموعی طور پر آج تیرہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔