1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:27
بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ کی بلند ترین سطح پر
اے آر وائی - کراچی : ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ متعدد شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک جاپہنچا ہے ۔
کراچی میں کے ای ایس سی کی جانب سے کم بجلی چوری والے علاقوں میں ساڑھے تین اور زیادہ بجلی چوری والے علاقوں میں ساڑھے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔کوئٹہ میں چھ سے آٹھ ،بلوچستان کےدیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔صوبے کے متعدد اضلاع میں ٹیوب ویلز بھی بندہوگئے ہیں ۔
پانی کی قلت کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی اور عوام نے احتجاج بھی کیاہے ۔خیبرپختونخوا کے شہری علاقوں میں آٹھ سے دس اور دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہےلوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار تباہ اور بیروز گاری میں اضافہ ہورہاہے ۔