1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:27
عالمی منڈی:سونےکی قیمت نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی
اے آر وائی - سنگا پور: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت ایک سو آٹھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مخلتف عوامل کی وجہ سے سرمایہ کار وں کی سونے کی خریداری میں دلچسسپی بڑھ رہی ہے۔جس کے باعث اس کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
سونے کی قیمت میں ایک سال کے دوران اکتیس فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں سال سونے کی فی اونس قیمت سولہ سو ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔