1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:27
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی
اے آر وائی - بنکاک : ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں آج تیزی دیکھی گئی ۔ ایم ایس سی آئی ایشیاء پیسیفک انڈیکس ایک اعشاریہ ایک فیصد اضافے سے ایک سو اڑتیس اعشاریہ چار پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
جاپان کے نکئی انڈیکس میں ایک اعشاریہ دو اور جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں ایک اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا۔ ہانک کانگ چین تائیوان،سری لنکا،بھارت اور سنگاپور کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی رہی۔