تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:28

جولائی تا مارچ39کروڑ 20لاکھ ڈالر کے موبائل فونز درآمد

اے آر وائی - کراچی : رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمدات میں بیاسی فیصد اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی دو ہزار نو سے مارچ دو ہزار گیارہ کے دوران انتالیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کے موبائل فونز درآمد کئے گئے۔



گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں یہ مالیت اکیس کروڑ چھپن لاکھ ڈالر تھی۔ مارچ دو ہزار گیارہ کے دوران موبائل فون کی درآمدات کی مالیت پانچ کروڑ ستاون لاکھ ڈالر رہی جو مارچ دو ہزار دس کی نسبت سینتالیس فیصد زائد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.