تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:28

پاکستان کی ترقی کےلئے اصلاحات پر عمل ناگزیر ہے، عالمی بینک

اے آر وائی - نیویارک : عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے اصلاحات پر عمل ناگزیر ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعلیم اور معیشت کے شعبوں کو مدد فراہم کی جارہی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ علاقوں کو بھی امداد دی جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں ملٹی ڈونرز فنڈ بھی کام کررہاہے۔ پاکستان کو گذشتہ چار برس میں بے پناہ سیاسی اقتصادی اور آئینی چینلنجز کا سامنا رہا ہے۔سیلاب کے بعد سے پاکستان کو اڑتالیس کروڑ ڈالر کی امداد دی جاچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.