تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:28

سونے اور چاندی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔ دس گرام سونا مزید ایک سو بہتتر روپے مہنگا ہوکر چالیس ہزار پانچ سو باون روپے کا ہوگیا ہے۔



سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید دو سو روپے اضا فہ ہوا اور یہ سینتالیس ہزار پانچ سو روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب دس گرام چاندی ایک سو گیارہ روپے چودہ پیسے اضا فے سے ایک ہزار تین سواکہتر روپے اور اس کی فی تولہ قیمت ایک سو تیس روپے بڑھ کر سولہ سو روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ چند میں ایک تولہ سونا بارہ سو روپے اور ایک تولہ چاندی پانچ سو تیس روپے مہنگی ہوچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.