1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز2روز بندرہیں گے
اے آر وائی - کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھٹ فیلڈ کی سالانہ بندش کے بعد نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے ۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج رات بارہ بجے سے اتوار دوپہر بارہ بجے تک سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ صنعتی صارفین کو گیس کے استعمال میں 20فیصد کمی کرنا ہوگی ، تاہم گھریلو صارفین کو معمول کے مطابق گیس فراہم کی جائیگی۔
سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین شبیر سلمان جی نے اے آروائی نیوز کو بتایا سی این جی اسٹیشن بند نہ رکھنے کی صورت میں ایس ایس جی سی نے اسٹیشنز گیس منقطع کرنے کی دھمکی دی ہے اس لیے بحالت مجبوری سی این جی اسٹیشن بند کررہے ہیں۔ ۔جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہو گا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق بھٹ فیلڈ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو 345ایم ایم سی ایف گیس یومیہ فراہم کی جاتی ہے تاہم فیلڈ کو سالانہ مرمت کے لیے 22روز کے لیے بند ہے جس سے گیس کی فراہمی میں نمایاں کمی ہو گئی ہے ۔