تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:31

سونے اور چاندی کی قیمتیں بلند ترین سطح پر

اے آر وائی - کراچی : سونے اور چاندی کی قیمتوں نے مسلسل پانچویں روز بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ دس گرام سونے کی قیمت مزید تینتالیس روپے بڑھ کر چالیس ہزار سات سو ستاون کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔



سونے کی فی تولہ قیمت میں پچاس روپے اضافہ ہوا اور یہ سینتالیس ہزار پانچ سو پچاس روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب دس گرام چاندی سترہ روپے تینتالیس پیسے مہنگی ہوکر تیرہ سو اٹھاسی روپے ستاون پیسے اور اس کی فی تولہ قیمت بیس روپے بڑھ کر سولہ سو بیس روپے کی بلندترین سطح ٹریڈ ہورہی ہے۔ سینئر ٹریڈرز کے مطابق قیمتیں بڑھنے کی وجہ ڈالر پندرہ ماہ کی کم ترین سطح تک گرنا اور دھاتوں میں سرمایہ کاری بڑھنا ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.