تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:31

جولائی تا مارچ4ارب 68کروڑ 80لاکھ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات

اے آر وائی - کراچی : رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران چار ارب اڑسٹھ کروڑ اسسی لاکھ ڈالر کی پیٹرولی مصنوعات درآمد کی گئیں ۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی دو ہزار دس سے مارچ دو ہزار گیارہ کے دوران اناسی لاکھ بیس ہزار دو سو اڑسٹھ میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں پیٹرولیم درآمدات کا حجم بانوے لاکھ تین ہزارچار سو چونتیس ٹن اور مالیت چار ارب سڑسٹھ کروڑ بیاسی لاکھ ڈالرتھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.