1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:53
اسلام آباد: نوید قمر سے چینی وفد کی ملاقات
اے آر وائی - اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی وبجلی سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں پن بجلی ، ہوا اور سورج سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع ہیں اور حکومت ان شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی۔
یہ بات انہوں نے چین کے سات رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔وفد کی قیادت چائنا گاڈیان الیکٹرک کمیٹی کی چیئرپرسن رین ایکم کی قیادت میں ملاقات کی اور پاکستان میں بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری مشترکہ منصوبے اوردیگر تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر نوید قمر نے وفد سے کہا کہ وہ اپنا تفصیلی بزنس پلان فراہم کریں تاکہ اس کے تناظر میں چین کے ساتھ پاور سیکٹر میں تعاون کی ترجیحات طے کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پن بجلی ، ہوا ، سورج سے بجلی کے ہزاروں میگاواٹ پیدا کرنے کی گنجائش ہے۔