تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:53

عالمی منڈی:سوناگزشتہ ہفتے17.8ڈالر فی اونس مہنگا

اے آر وائی - سنگاپور: عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں گزشتہ ہفتے سترہ ڈالر اسسی سینٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت پندرہ سو تین ڈالر اسسی سینٹس فی اونس ہو گئی۔



تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یورو زون کے قرضوں کے بحران،مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں شورش،بڑھتے عالمی افراط زر اور امریکہ کے مالی استحکام کے حوالے سے خدشات کے باعث سونے میں سرمایہ کاری کو محفوظ سمجھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.