1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:53
عالمی منڈی:خام تیل کی قیمت میں گزشتہ ہفتےاضافےکارجحان رہا
اے آر وائی - سنگاپور: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران دو ڈالر تریسٹھ سینٹس اضافہ ہوا اس اضافے کے بعد امریکی خام تیل کے سودے ایک سو نو ڈالر چھیاسٹھ سینٹس سے بڑھ کر ایک سو بارہ ڈالر انتیس سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔
برینٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت میں پانچ روز کے دوران چھبیس سینٹس اضافہ ہوا اور یہ ایک سو تئیس ڈالر نناوے سینٹس فی بیرل ہو گئی۔