تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:56

ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 81فیصداضافہ

اے آر وائی - اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں اکیاسی فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی دو ہزار دس سے مارچ دو ہزار گیارہ کے دوران پینتیس کروڑ پینسٹھ لاکھ سولہ ہزار ڈالر کی ٹیکسٹائل مشینری درآمد کی گئی۔



گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں یہ مالیت انیس کروڑ تہتر لاکھ اڑسٹھ ہزار ڈالر تھی۔ مارچ دو ہزار گیارہ کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کی مالیت چار کروڑ پینسٹھ لاکھ اکیانوے ہزار ڈالر رہی جو فروری کی نسبت اٹہتر فیصد زائد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.