1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:56
مہنگائی میں ایک ہفتے کے دوران 0.25فیصداضافہ
اے آر وائی - اسلام آباد : ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں اعشاریہ دو پانچ فیصد اضافہ ہوا ۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اکیس اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت سولہ اعشاریہ پانچ دو فیصد اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے روزمرہ استعمال کی اٹھارہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ،پندرہ میں کمی اور بیس میں استحکام رہا۔