تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:56

ایک تولہ سونا 47650روپے کا ہوگیا

اے آر وائی - کراچی : سونے کی قیمت نے مسلسل چھٹے روز بھی ریکارڈ توڑدیا۔ دس گرام سونے کی قیمت مزید پچاسی روپے بڑھ کر چالیس ہزار آٹھ سو بیالیس کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔



سونے کی فی تولہ قیمت ایک سو روپے اضافے سے سینتالیس ہزار چھ سو پچاس روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سینئر ٹریڈرز کے مطابق ڈالر کی قدر پندرہ ماہ کی کم ترین سطح تک گرنے، امریکہ اور یورپ میں ڈیٹ کرائسز اور سرمایہ کاری بڑھنے کی وجہ سے سونا مسلسل مہنگا ہورہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.