تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:57

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن کھل گئے،گاڑیوں کی طویل قطاریں

اے آر وائی - کراچی : سندھ بھر میں دو روزہ بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز اب سے کچھ دیر قبل کھول دیئے گئے ہیں اور سی این جی اسٹیشنز پرطویل قطاریں دیکھنے میں آرہی ہیں .



کراچی میں سی این جی اسٹیشن کی بندش کے باوجود متعدد گیس اسٹیشن پر گیس کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھنے پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے چودہ سے زائد سی این جی اسٹشین کے گیس کنکشن منقطع کر دیئے۔



سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق مزکورہ گیس اسٹیشن پر پابندی کے باوجود گیس فروخت کی جارہی تھی ۔ان اسٹیشن کی گیس سی این جی ایسوسی ایشن کی این او سی کے بعد بحال کی جائی گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.