تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:57

سندھ، سی این جی اسٹیشن آج کھل جائیں گے

اے آر وائی - کراچی : سندھ بھر میں دو روزہ بندش کے بعد سی این جی اسٹہشنز آج دوپہر بارہ بجے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔ کراچی میں سی این جی اسٹیشن کی بندش کے باوجود متعدد گیس اسٹیشن پر گیس کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھنے پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے چودہ سے زائد سی این جی اسٹشین کے گیس کنکشن منقطع کر دیئے۔



سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق مزکورہ گیس اسٹیشن پر پابندی کے باوجود گیس فروخت کی جارہی تھی ۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق اتوار کی دوپہر بارہ بجے تک سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فروخت پر پابندی تھی، جن اسٹیشنز نے خلاف ورزی کی ان کے گیس کنکشنز منقطع کر دیے گئے۔ جو سی این جی ایسوسی ایشن کے جانب سے این او سی جاری ہونے کے بعد بحال کی جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.