1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:57
بارسلونااوپن:رافیل نڈال کی کیریئرمیں500ویں فتح
اے آر وائی - بارسلونا : بارسلونا اوپن ٹینس سیمی فائنل جیت کر عالمی نمبرایک اسپین کے رافیل نڈال کیریئر کی پانچ سوفتوحات مکمل کرلیں۔ بارسلونااوپن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رافیل نڈال نے کروشیا کے ایوان ڈوئگ کوچھ تین اور چھ دو کے اسکور سے ہرادیا یہ کیریئر میں چوبیس سالہ رافیل نڈال کی پانچ سو ویں کامیابی ہے۔
رافیل نڈال یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے کم عمرکھلاڑی ہیں۔ جرمنی کے بیورن بورگ نے تئیس سال سات ماہ کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیاتھا۔چھٹا بارسلونا ٹائٹل جیتنے کیلئے فائنل میں رافیل نڈال کا مقابلہ ہم وطن ڈیوڈ فیرر سے ہوگا۔دونوں کھلاڑی مسلسل دوسرے فائنل میں مدمقابل ہونگے۔گذشتہ ہفتے نڈال نے مونٹی کارلوفائنل میں فیرر کوہرایاتھا۔ڈیوڈ فیرر نے اسپین ہی کے نکولس الماگروکے خلاف چھ تین اور چھ چار کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔