1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59
دوروزمیں لوڈشیڈنگ ختم کرانےکاراجہ ریاض کادعویٰ
اے آر وائی - فیصل آباد: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد اور سابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل فاروق سعید نے دعوی کیا ہے کہ وہ صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کر کے دو روز میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرادیں گے۔
چیئرمین بورڈ آف گورنرز فیسکو ندیم آفتاب سندھو کیساتھ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ توڑ پھوڑ اور گھیراؤجلاؤ مسائل کا حل نہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر بات کریں، فیصل آباد میں 250میگاواٹ کا پلانٹ جلد نصب کیا جائے گا جو آئندہ سال پیداوار دے گا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کوئلے سے بجلی بنانے والا پچاس میگاواٹ کا چھوٹا پلانٹ تیار کر لیا ہے۔