تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:1

توانائی مسائل پرقابو پانےمیں مدد کیلئے تیارہیں ، روس

اے آر وائی - لاہور: روس کے قونصل جنرل آندرے ڈیمنڈوف نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کو توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوءے انہوں نے کہا کہ روس کا شمار دنیا بھر میں توانائی سپلائی کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔صدر آصف علی زرداری سترہ مئی کو روس کا دورہ کررہے ہیں جس میں توانائی کے شعبے میں امداد کے معاہدے کئے جانے کا امکان ہے ۔



انہوں نے کہا کہ روس میں سالانہ تین ارب ڈالر کا کھیلوں کا سامان درآمد کیاجاتا ہےاور کھیلوں کے سامان کی یہ منڈی پاکستان حاصل کرسکتا ہے ۔ اس موقع پر لاہور چیمبرآف کامرس کے صدرشہزاد ملک نے کہا کہ روس کی تجارت میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے اور ہم اس کو بڑھانے کے لیے تمام اقدامات کریں گے جس پر روس حکومت کا ہمیں تعاون درکار ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.