1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:1
بجٹ میں پی ایس ڈی پی300ارب روپےرکھناچاہتے ہیں،ڈاکٹر ندیم
اے آر وائی - کراچی : پلاننگ کمشین کے ڈپٹی چئیرمیں ندیم الحق نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی پرگرام کے لئے تین سو ارب روپے مختص کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام بزنس بازار میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں خسارہ کم کرنا اور شرح نمو بڑھانا چیلنج ہوگا۔ صرف محصولات بڑھانے پر نہیں اخراجات کم کرنے پر بھی ہماری نظر ہے۔آئی ایم ایف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ قسط پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔ آئی ایم ایف کے پالیسی نوٹ میں وہی باتیں ہیں جن پر ہم بھی عمل کرنا چاہتے ہیں تاہم بعض اصلاحات میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے تاخیر کا سامنا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاور سیکٹر کا ایشو گورننس کا ہے ،اسے بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پیپکو کو جولائی میں تحلیل کردیا جائے گا۔