1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:0
او جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت نہیں کررہے، سید نوید قمر
اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل سید نوید قمر نے کہا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت نہیں کئے جائیں گے۔
قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ آئل اینڈ گیس ڈولپمنٹ کمپنی کے حصص کی فروخت سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں۔ حکومت پاکستان اسٹیل کی نج کاری کا ارادہ نہیں رکھتی۔ انہوں نے بتایا کہ نج کاری کا عمل اسٹاک ایکس چینجز کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔