تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:2

خوراک کی بڑھتی قیمتوں سےغربت میں اضافےکاخطرہ ہے،اے ڈی بی

اے آر وائی - ہانگ کانگ : ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ خوراک کی بڑھتی قیمتوں سے کروڑوں ایشیائی باشندوں کے انتہائی افلاس کا شکار ہونے کا خطرہ ہے۔



ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتیں تیس فیصد بڑھیں جس کے نتیجے خطے کے چھ کروڑ چالیس لاکھ افراد غربت کا شکار ہو سکتے ہیں اور پہلے سے افلاس زدہ لوگوں کا معیار زندگی بدتر ہو جائے گا۔



رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر خوراک اور تیل کی یہ بلند قیمتیں سال کے باقی حصے میں بھی برقرار رہیں تو ترقی پذیر ممالک کی معاشی شرح نمو میں ڈیڑھ فیصد تک کمی ہو سکتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.