1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:2
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی
اے آر وائی - بنکاک : ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں آج مندی دیکھی گئی ایم ایس سی آئی ایشیاء پیسیفک انڈیکس اعشاریہ چھ فیصد کمی سے ایک سو سینتیس اعشاریہ چھ پوائنٹس پر آ گیا۔
جاپان کے نکئی انڈیکس میں ایک اعشاریہ ایک فیصد اور ہانک کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں ایک فیصد کمی ہوئی۔ چین،جنوبی کوریا،سری لنکا،تھائی لینڈ،انڈونیشیا،بھارت،سنگاپور،ملائیشیا اور فلپائن کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی رہی۔