تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:2

پاکستان اور بھارت میں تجارتی مذاکرات کل ہوں گے

اے آر وائی - اسلام آباد : پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات کل سے اسلام آباد میں شروع ہورہے ہیں۔ بھارتی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ بھارت پاکستان کو بجلی کی فراہمی سمیت پیٹرولیئم مصنوعات فروخت کرنے کی پیشکش کرے گا ۔



ڈھائی سال بعد دونوں ملکوں میں ہونے والے مذاکرات میں بھارتی وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت راہول کھلر جبکہ ه پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت ظفرمحمود کریں گے۔لاہور ایئر پورٹ پر صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے راہول کھلر نے کہا کہ خطے میں امن کے لیئے تجارت کا فروغ اہم ہے۔



وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے مذاکرات کا ایجنڈا اوپن رکھا ہے اور تمام پہلوؤں پر بات چیت کے لئے آمادہ ہے۔ مذاکرات کے دوران حل طلب مسائل حل کرنے اور دو طرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت کی جائے گی۔ بھارت پاکستان کوبجلی کی فراہمی سمیت پیٹرولئیم مصنوعات فروخت کرنے کی بھی پیشکش کرے گا۔ پاکستان بھارت سے پاکستانی تاجروں کو درپیش ٹیرف مسائل کا معاملہ اٹھائے گا اور پاکستانی برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا، دیگر معاملات کے علاوہ پاکستان سے سیمنٹ کی بھارت برآمد اور بھارت سے کپاس کی درآمد پر بھی بات کی جائے گی جبکہ واہگہ بارڈر کے ذریعے تجارت کو فروغ دینے کا معاملہ بھی زیرغور آگئے گا۔ مذاکرات کے دوران اس کے علاوہ ماضی میں مختلف تجارتی معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر بھی بات چیت ہوگی۔بھارت کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم ایک ارب ڈالر تک ہے ، جس کا توان بھارت کے حق میں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.