تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:2

پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ185ارب روپےکی بلندترین سطح پرپہنچ گیا

اے آر وائی - کراچی : ایس او کا سرکلر ڈیٹ 185ارب روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا پاکستان اسٹیٹ آئل کا سرکلر ڈیٹ ایک سو پچاسی ارب روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ہے ادائیگیاں نہ ہونے کی صورت میں پندرہ مئی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہو جائے گا۔



حکام کے مطابق واپڈا کے ذمے پی ایس او کے بیالیس ارب چھبیس کروڑ چالیس لاکھ روپے، حبکو چوراسی ارب اناسی کروڑ اسسی لاکھ اور کیپکو سینتیس ارب اسسی کروڑ ساٹھ لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔



کے ای ایس سی کو چار ارب اکہتر کروڑ نوے لاکھ روپے اور او جی ڈی سی چھتیس کروڑ اسسی لاکھ روپے اور پاکستان ریلویز چوراسی کروڑ نوے لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.