1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:2
وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ای سی سی سے متعلق پریس بریفنگ
اے آر وائی - اسلام آباد : وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے ہمارے مطالبات تسلیم کرلئے ہیں عوام کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کررہے ہیں اڑتیس کروڑدس لاکھ ڈالر کیری لوگر بل اور74 کروڑپچاس لاکھ ڈالرکولیشن سپورٹ فنڈز امریکہ سے جون تک ملنے کی توقع ہے
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں ای سی سی کی پریس بریفنگ کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ بجٹ کیلئے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلیں گے اور تمام طبقوں کے تحفظات کو دور کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آٹھ مئی کو پاکستان کا دورہ کریں گےوزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں بالواسطہ سبسڈیز ختم کردی جائیں گی تاہم براہ راست سبڈی کیش گرانٹ کی صورت میں دی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ ای سی سی نے تین سالہ پرانے ٹرکوں کی درآمد کی اجازت دے دی ہے اور کپاس پرلگائی گئی ڈیوٹی تیس روپے سے بڑھا کر پچاس روپے کردی گئی ہے۔