تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3

تجارت سے متعلق پاک،بھارت سیکریٹریز کےمذاکرات جاری

اے آر وائی - اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہو گئے ہیں۔ بھارتی وفد کی قیادت سیکریٹری تجارت راہول کھلر جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت ظفرمحمود کررہے ہیں۔



مذاکرات میں پاکستانی برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹیں اور پاکستان کوبجلی کی فراہمی سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان تجارت میں تجارتی توازن بھارت کے حق میں جارہاہے ۔ اجلاس میں واہگہ بارڈر کے راستے تجارت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیاجائیگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.