1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ
اے آر وائی - سنگاپور: عالمی منڈی میں آج خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ سنگاپور کی نیویارک مرکنتائل ایکسچینج میں امریکی خام تیل کے سودے چوبیس سینٹس اضافے سے ایک سو بارہ ڈالر پینتالیس سینٹس فی بیرل پرہوئے۔ برینٹ نارتھ سی خام تیل کے سودے گیارہ سینٹس اضافے سے ایک سو چوبیس ڈالر پچیس سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔