1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3
یکم مئی سے پیٹرولیم قیمتوں میں 5 روپے اضافے کا امکان
اے آر وائی - اسلام آباد : چیئرمین اوگرا نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یکم مئی سے پیٹرولیم قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے تاہم اضافے کی منظوری وزیراعظم یوسف رضا گیلانی دیں گے۔
چیئرمین اوگرا توقیر صادق کا اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گرمیوں میں گیس کی قیمت میں کمی ممکن نہیں اور گیس قیمتوں کے حوالے سے کمپنیوں کی پٹیشن پر سولہ فیصد اضافے کی تجویز پر فیصلہ بیس مئی کو کرلیا جائے گا۔