1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3
تیل کی پیداوار بڑھائی جائے،اوباما کی اپیل
اے آر وائی - واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے سعودی عرب سمیت تیل پیدا کرنے والے ممالک سے تیل کی پیداوار بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ امریکی شہر ڈیٹرائٹ میں مقامی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
سعودی عرب اور تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک اس مشکل گھڑی میں امریکا کی مدد کریں۔ براک اوباما کا کہنا تھاکہ اگر امریکی معیشت متاثرہوئی تو اس کے اثرات سعودی عرب سمیت عالمی معیشت پر مرتب ہونگے۔