1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3
پاک بھارت سیکریٹریز تجارت مذاکرات کا پہلا دور
اے آر وائی - اسلام آباد : پاکستان اوربھارت کے سیکریٹری تجارت کے درمیان مذاکرات کا پہلادور مکمل ہوگیاہے ۔ پاکستان کے سیکریٹری تجارت ظفر محمود نے کہاہےکہ دونوں ممالک تجارتی حجم میں بہتری لانے کی کوشش کررہےہیں ۔
مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ظفر محمود نے کہاکہ مذاکرات میں بہترماحول برقرار رہاتو مثبت نتائج نکلیں گے۔مذاکرات میں چند نئے آئٹمز بھی شامل کئے گئے ہیں ۔