1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:5
فیصل آباد:صنعتوں کو گیس کی فراہمی تین روزکیلئے بند
اے آر وائی - فیصل آباد : فیصل آباد میں صنعتوں کو تین روز کے لئے گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت آج صبح چھ بجے سے فیصل آباد کے صنعتی اداروں کو گیس کی فراہمی بند کی گئی ہے جو تیس اپرہل کی صبح چھ بجے بحال کی جائے گی۔ دوسری جانب صنعتکاروں نے گیس کی لوڈ شیڈنگ کو مسترد کرتے ہوئے فیکٹریاں چلانے کا اعلان کیا ہے۔