1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6
پاک بھارت سیکریٹری تجارت مذاکرات آج دوسرے روز بھی جاری
اے آر وائی - اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے تجارتی اور اقتصادی امور پر دو روزہ مذاکرات آج دوسرے روز بھی جاری رہیں گے۔ بات چیت میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری تجارت ظفر محمود اور بھارتی وفد کی قیادت بھارتی سیکرٹری تجارت راہول کھلر کررہے ہیں۔
پہلے روز دونوں جانب سے مذاکرات کے ایجنڈے میں تمام امور پر بات چیت پر اتفاق کیا گیا جبکہ پاکستان کی جانب سے نان ٹیرف رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ بھارتی سیکرٹری تجارت راہول کھلر کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں آنے والے تعطل سے جو وقت ضائع ہوا، بھارت اس کا ازالہ کرنا چاہتا ہے۔