تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6

کےای ایس سی کاشہرمیں نو گھنٹےلوڈ شیڈنگ کرنےکااعلان

اے آر وائی - کراچی : کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے شہر میں نو گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا اعلان کر دیا ہے ۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق پی ایس او کی جانب سے فرنس آئل کی فراہمی میں کمی کے بعد کراچی کے رہائشی اورتجارتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ساڑھے چار گھنٹے سے بڑھا کر نو گھنٹے کر دیا ہے۔



پی ایس او کی ترجمان مریم شاہ کا کہنا کہ اس وقت پی ایس او کے زیر گردش قرضے 185 ارب روپے تک پہنچ گے ہیں۔کےای ایس سی کوچارارب روپے سےزائد جبکہ آئل ریفائنریوں اور دیگر اداروں کو 154ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔ اگر چند دنوں میں قرضوں کی وصولی نہ ہوئی تو لیٹر آف کریڈٹ بھی کھولنا مشکل ہوجائے گا اور کمپنی نادہندہ قرار دیدی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اتوار تک ایک لاکھ تیس ہزار ٹن فرنس آئل کراچی پورٹ پہنچ جائے گا اور کے ای ایس سی کو تیس اپریل سے اضافی فرنس آئل کی فراہمی شروع کر دی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.