1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6
بھتہ مافیاسےتحفظ نہ ملاتولاہورکی کیبلزبندکردینگے،کیبل آپریٹر
اے آر وائی - لاہور: گرین ٹاؤن میں کیبل آپریٹرز نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے ان کو بھتہ مافیا سے تحفظ فراہم نہ کیا تو وہ سارے لاہور کی کیبل کو بند کردیں گے۔
گرین ٹاؤن لاہور میں کیبل آریٹرزنے بھتہ مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کچھ غنڈہ عناصر ان کی کیبلز کاٹنےکےساتھ انہیں نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔اس موقع میکس کیبل نیٹ ورک کے سی ای او چوہدری ندیم کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے انہیں تحفظ فراہم نہ کیا تو پورے لاہور میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کریں گے۔