1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:7
پاک بھارت مذاکرات:اعلامیے کوحتمی شکل دے دی گئی
اے آر وائی - اسلام آباد : پاک بھارت سیکریٹری تجارت مذاکرات کے اعلامیے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔جسکے تحت دونوں ممالک باہمی تجارت کے فروغ کے لیے زمینی اور ریل رابطوں سے متعلق انفراسٹکچر کو بہتر بنائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سامان تجارت کی نقل و حرکت کے لیے کارگو ٹرین سروس کی تجویز بھی دی گئی ہے جبکہ واہگہ بارڈر پر ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم بھی قائم کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق دو روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، ریلوے سسٹم،بجلی اور دیگر حصوں میں مذاکرات کے چوتھے دور میں ہونے والی پیش رفت کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ مذاکرات کا آئندہ دور نئی دہلی میں ہوگا۔