1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:7
سونے اور چاندی کی قیمتیں نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں
اے آر وائی - کراچی : سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ دس گرام سونے کی قیمت مزید چھ سو تینتالیس روپے بڑھ کر اکتالیس ہزار چار سو پچاسی روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے سات سو روپے کا اضافہ ہوا اور یہ اڑتالیس ہزار چار سو روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب دس گرام چاندی بہتتر روپے چھیاسی پیسے بڑھ کر تیرہ سو اسسی اور اس کی فی تولہ قیمت پچاسی روپے اضافے سے سولہ سو دس روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قدر تین سال کی کم ترین سطح تک گرنے کی وجہ سے دھاتوں میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔