1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9
پی پی ایل کو نو ماہ میں 24ارب 35کروڑکا منافع
اے آر وائی - کراچی : گذشتہ نو ماہ کے دوران پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو چوبیس ارب پینتیس کروڑ روپے سے زائد کا خالص منافع ہوا۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جاری نتائج کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی فی شیئر آمدنی بیس روپے اڑتیس پیسے رہی۔ جو گذشتہ سال کی نسبت پینتیس فیصد زائد ہے۔ سہ ماہی نتائج کے مطابق ادارے کو سات ارب تہترکروڑ روپے کا خالص منافع ہوا۔