1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10
وفاقی بجٹ اٹھائیس مئی کو پیش کردیاجائےگا ، عبدالحفیظ شیخ
اے آر وائی - اسلام آباد : وفا قی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ اٹھا ئیس مئی کو پیش کر دیا جائے گا اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے۔ انسٹیٹیو ٹ آف چارٹرڈ اکا ؤنٹینٹس کےکانو وکیشن سے خطاب اور صحا فیو ں سےگفتگو میں ان کاکہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری میں تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔
انکا کہنا تھا کہ اٹھا رہویں ترمیم کے بعد زرعی ٹیکس لگا نا صو بوں کا اختیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ تین لاکھ سے زائد آمدنی والے افراد پر برابری کی بنیاد پر ٹیکس لگنا چاہئے۔ان کاکہنا تھا کہ جنہوں نے اس ملک سے سب سے زیا دہ فائدہ اٹھا یا وہی سب سے زیادہ اس پر تنقید کر تے ہیں۔