1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے تیزی رہی
اے آر وائی - بنکاک : ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی رہی۔ ایم ایس سی آئی ایشیاء پیسیفک انڈیکس پورے ہفتے کے دوران اعشاریہ پانچ فیصد اضافے سے ایک سو انتالیس اعشاریہ پانچ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
جاپان کے نکئی انڈیکس میں پانچ روز میں ایک اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا ۔دوسری جانب چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں تین اعشاریہ تین فیصد کمی ہوئی۔