1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:11
اسلام آباد : بنیادی ضرورت کی 19 اشیا کے نرخوں میں اضافہ
اے آر وائی - اسلام آباد : بجٹ کی آمد کے ساتھ ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے ، وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 28 اپریل کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران روزرہ استعمال کی 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 اشیاء کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران پیاز، مرغی، لہسن، گندم، آٹے، انڈے، چنے کی دال، سرسوں کے تیل، چینی، گڑ، مونگ کی دال، کھلے گھی اور ماش کی دال کے نرخوں میں کمی آئی جبکہ آلو، ٹماٹر، ڈبل روٹی، کیلے، چھوٹے گوشت، دودھ، دہی، مسور کی دال، اری 6 اور باسمتی ٹوٹا چاول، ایل پی جی، بڑے گوشت، سرخ مرچ، جلانے کی لکڑی، لان، شرٹنگ، وائل کے کپڑے، کورے لٹھے اور گوشت کے سالن کی قیمتوں میں اضافہ ، خشک دودھ، ڈبہ بند گھی، خوردنی تیل، نمک، چائے، سگریٹ، مٹی کے تیل، بجلی کے بلب، ماچس، پٹرول، ڈیزل، بجلی، گیس اور ٹیلی فون کال کے نرخوں سمیت 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔