1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:11
پٹرولیم مصنوعات قیمتیں، 5سے11فیصد اضافہ منظور
اے آر وائی - اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 11 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے حکومت کی طرف سے اوگرا کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری وصول ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 4روپے 85پیسے کے اضافے سے 88روپے اکتالیس پیسے ہو جائے گی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 4 روپے 42 پیسے کے اضافے سے 97روپے 31 پیسے ہو جائے گی۔کیروسین آئل کی نئی قیمت 5 روپے 60 پیسے کے اضافے سے 79 روپے ستر پیسے ہو جائے گی۔ جبکہ لائیٹ ڈیزل کی نئی قیمت 9روپے39پیسے کے اضافے سے 88روپے تیس پیسے ہو جائے گی اور ہائی آکٹین کی قیمت ایک روپے 80 پیسے کے اضافے سے 99روپے اور 90 پیسے ہو جائے گی۔