1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:11
گذشتہ ہفتے بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں نے نئے ریکارڈز قائم
اے آر وائی - کراچی : گذشتہ ہفتے بھی سونے کی قیمتوں نے نئے ریکارڈز قائم کئے۔ دس گرام سونے کی قیمت پندرہ سو بیالیس روپے بڑھی اور بیالیس ہزار تین سو بیالیس روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔
گذشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت سترہ سو روپے اضافے سے اننچاس ہزار چار سو روپے ہوگئی۔ دوسری جانب دس گرام چاندی سترہ روپے چودہ پیسے مہنگی ہوکر ایک ہزار چار سو پانچ روپے اکہتر پیسے اور اس کی فی تولہ قیمت بیس روپے بڑھ کر سولہ سو چالیس روپے کی ریکارڈ سطح پہنچ گئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے دھاتوں میں سرمایہ کاری میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے۔