تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:11

پی ایس او نے فرنس آئل کی درآمد معطل ہونے کا عندیہ دے دیا

اے آر وائی - کراچی : پاکستان اسٹیٹ آئل نے قرضوں کی عدم وصولی کی صورت میں فرنس آئل کی درآمد معطل ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔



پی ایس او حکام کے مطابق ادارے کو مشکل ترین مالی صورتحال سے نکالنے کے لئے فوری طور پر ساٹھ ارب روپے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی سپلائزر کو ادائیگیوں کے لئے پچاس ارب روپے اور ریفائنریز کے لئے ایک سو ارب روپے فوری طور پر درکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر توانائی کے شعبے نے ایک سو ساٹھ ارب روپے کی ادائیگیاں نہ کیں تو فرنس آئل کی درآمد معطل ہونے کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.